انسداد دہشت گردی عدالت نےاسلم اقبال سمیت 3ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں میاں اسلم اقبال سمیت 3ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میاں اسلم اقبال ، علی ملک اور شہزاد خرم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے گئے مگر وہ گرفتار نہیں ہوئے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کو قانون کے مطابق اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان علی ملک، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں