شرپسند عناصر پولیس اور فورسز کے درمیان اختلافات کی کوشش کر رہے ہیں: آئی جی کے پی

پشاور: (دنیا نیوز) آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے کہا کہ شرپسند عناصر پولیس اور فورسز کے درمیان اختلافات کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا کہنا ہے کہ جوانوں کا مورال گرانے کے لئے معاملات کو پیچیدہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس قیادت اُن کے مذموم مقاصد سے بخوبی آگاہ ہے، عوام، پولیس اور فوج کی وجہ سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا۔

اختر حیات نے کہا کہ عسکری ادارے خیبرپختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ رہے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کا تعاون فراہم کیا ہے، آج بھی خیبرپختونخوا پولیس اور پاک فوج بشمول فرنٹیئر کور میں مثالی تعلق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں بھی عسکری اداروں کا تعاون درکار رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں