پی ٹی آئی والوں کی اداروں کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کی اداروں کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں گرفتاریوں سےمتعلق ایجنسیوں پرالزام لگایا جارہا ہے، ان کےپاس اس حوالےسےکوئی شواہد نہیں، نظرآرہا ہےاراکین کوپارلیمنٹ کےباہرسےپولیس نےگرفتارکیا، پارلیمنٹ کےباہرسےگرفتاریوں کواوررنگ دینا غلط بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کے ذریعے فوج کے ادارے کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ان کی اداروں کےخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سوشل میڈیا کےذریعےمن گھڑت الزامات لگائےجارہےہیں، بانی پی ٹی آئی کےاکاؤنٹ سےکون پوسٹ لگارہا ہے اس حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کرے گی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، عمران خان فسطائی سوچ کےحامل ہیں، سوشل میڈیا میسج پرمکمل تحقیقات ہوں گی، انارکی اورانتشارپھیلانا پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،ملک میں مہنگائی کم اور ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی کومعاشی حالات بہترہونےکی تکلیف ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اداروں کوبھی نشانہ بنایا، علی امین گنڈاپور کے نازیبا الفاظ پرپی ٹی آئی قیادت کومعذرت کرنی چاہیے،میڈیا ٹرولنگ اورمخالفین کےخلاف نازیبا زبان ان کا وتیرہ ہے، صحافیوں کےخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں۔