مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دیا جائے، وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم سے روکا جائے، مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کر لے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں