سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 14 کروڑ 64 لاکھ 78 ہزار 386 روپے مالیت کے 14 کروڑ 85 لاکھ 81 ہزار 53 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں