سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کراچی: (دنیا نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 997 پوائنٹس اضافے کیساتھ 81 ہزار 459 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جولائی 2024 کو ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 939 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 63 کروڑ 25 لاکھ 71 ہزار 898روپے مالیت کے 18 کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار 999 شیئرز کا لین دین ہوا۔