سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 82 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
کراچی: (دنیا نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا، کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 615 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 997 پوائنٹس اضافے کیساتھ 81 ہزار 459 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 24 ارب 37 کروڑ 98 لاکھ 6 ہزار 505 روپے مالیت کے 24 کروڑ 32 لاکھ 47 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہوا۔