سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 81 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ 23 ہزار 880 روپے مالیت کے 15 کروڑ 53 لاکھ 10 ہزار 370 شیئرز کا لین دین ہوا۔