لاڑکانہ میں دو ٹرکوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں دو ٹرکوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ رتو کوٹ کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کے اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے رابطے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں