سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ کیساتھ 81 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 13 کروڑ 89 ہزار 5 ہزار 319 روپے مالیت کے 15 کروڑ 46 لاکھ 46 ہزار 93 شیئرز کا لین دین ہوا۔