پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 723 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 690 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں