سدرہ امین کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
شارجہ: (دنیا نیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے۔
قومی ویمنز بلے باز سدر امین نے یہ اعزاز شارجہ میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا، اس میچ پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دی۔
واضح رہے کہ سدر امین سے قبل منیبہ علی، بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔