بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا 6 اکتوبرسے آغاز
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا 6 اکتوبر سے آغازہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ نیو مادھوراؤ سندھیا کرکٹ سٹیڈیم گوالیار میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی کی ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو ارون جیٹلی سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 12 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز سوریا کماریادو کریں گے۔