عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی، پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق اب تک 30 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ فورس کا مورال بلند ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔