سوات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، تھانوں، چوکیوں پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
سوات: (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین اہم دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے تیلگرام میں میاں شیخ بابا کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک سے تھا اور یہ دہشتگرد تھانوں اور چوکیوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔