نوازشریف اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
نوازشریف اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
نوازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔