عالمی ادارہ صحت کی غزہ میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کی درخواست
غزہ: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی غزہ میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کرلی۔
عالمی ادارہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ تنظیم نے غزہ میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع کرنے کے لئے اسرائیل کو درخواست بھیجی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہنگامی حالات کے لئے ڈبلیو ایچ او کے رہنما ایادل سپاربکوف نے کہا ہم نے اسرائیلی حکام سے اسی طرح کی سکیم پر غور کرنے کو کہا ہے جو ہمارے پہلے مرحلے کے لئے تھی، اسے وہ فوجی مہم کے اوقات کار کے دوران (لڑائی میں) حکمتِ عملی پر مبنی تؤقف کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا مذاکرات جاری ہیں اور اتوار کو مہم کے اگلے مرحلے کے بارے میں اسرائیلی حکام سے ملاقات طے شدہ ہے۔