سینڈزپٹ کے مقام پر خواتین سمیت خاندان کے چار افراد ڈوب گئے
کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں سینڈزپٹ کے مقام پر ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈوب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے خواتین کی لاشیں نکال لیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، فیملی کے تمام افراد ایس 36 ہٹ پر پکنک منانے آئے تھے۔
ڈوبنے والوں کی شناخت 20 سالہ حافظہ امام، 19 سالہ صبا امام، 24 سالہ معاذ امام اور 24 سالہ مصطفیٰ آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔