پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

گوالیار: (دنیا نیوز) پہلے ٹی 20 میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

گوالیار میں تین میچوں کی سیریز کے کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 128 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے مقررہ ہدف 11.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنا لیا، ہاردک پانڈیا نے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیشی ٹیم 19.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز ناقابل شکست 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ کو تین وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ ہفتہ کو حیدرآباد میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں