وزیراعلیٰ کے پی آئینی عہدے پر فائز، آئین کے کچھ تقاضے بھی ہوتے ہیں: سعید غنی

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی آئینی عہدے پر فائز ہیں، آئین کے کچھ تقاضے بھی ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ علی امین جو کر رہے ہیں وہ وزیراعلیٰ سے زیادہ تحریک انصاف کے کارکن کے طور پر کر رہے ہیں، کیا ایک وزیر اعلیٰ حکومتی وسائل سے وفاق پر چڑھائی کر سکتا ہے؟

سعید غنی نے مزید کہا کہ لوگوں نے مینڈیٹ اس لئے تو نہیں دیا کہ کبھی پنجاب اور کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کریں، پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کسی صوبے میں گورنر راج لگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں