جے سوریا کی بطور ہیڈ کوچ لنکن ٹیم تقرری کا باقاعدہ اعلان

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کرکٹ نے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک تقرری کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں