علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا بازیابی ڈرامہ ہے: اختیار ولی خان

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا پھر بازیابی ڈرامہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ساری پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے جھوٹے پراپیگنڈے کرتی رہی، فوج اور ریاست کی کیخلاف پراپیگنڈے ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی پراپیگنڈے میں کمیونسٹ پارٹی سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف رو دھو کر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں اس دور کی کمیونسٹ پارٹی بن چکی ہے، وزیراعلیٰ بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں مستعفیٰ ہوں، اگر پی ٹی آئی نے معافی نہیں مانگی تو جھوٹی پریس کانفرنسز کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی پر غور کرینگے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں