شنگھائی ماسٹرز: کارلوس الکاراز، جینک سنر، ڈینیئل مدویدیف پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورٹاپ سیڈڈ جینک سنر،سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو 7-6(7-3)،4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

تیسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے حریف کھلاڑی وو یبنگ کو6-7(5-7)، 3-6 سے شکست دی اور ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

روس کی ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو7-5، 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں