عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 2656 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں