ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان ایس سی او کانفرنس کے تناظر میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں