انگلش پریمیئر لیگ : لیورپول کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

انگلینڈ : (ویب ڈیسک ) لیور پول کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے ساتھ سرفہرست ہے ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 33 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے ۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 7،7 میچز کھیلے لئے ہیں، لیور پول کی ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 6میچز میں فتح جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے بھی 7 میچز کھیل لئے ہیں جن میں وہ 5 میچ جیت چکی ہے اور اس کے دو میچز ڈرا ہوئے ہیں ،لیکن اس کو تاحال شکست نہیں ہوئی ،یہ ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

آرسنل کی ٹیم کے بھی 17 ہی پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ، اسی طرح چیلسی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 14،14 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے بھی 12،12 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

فلہم کے 11 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے ،ٹوٹنہام ہاٹ پور ،ناٹنگھم فارسٹ اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے 10،10مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں ،دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔

 


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں