ملتان : سکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا

ملتان: (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع ملتان میں خاتون ٹیچر کو گھر سے سکول جاتے ہوئے راستے میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر کے قتل کا واقعہ تھانہ شاہ شمس کی حدود میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ صفورا نامی ٹیچر کو سکول جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان راستے میں خاتون ٹیچر کا پیچھا کرتا ہوا آتا ہے اور قریب آکر خاتون ٹیچر کے سر میں گولی مارتا ہے، گولی لگنے سے خاتون ٹیچر زمین پر گرتی ہے، جس پر ملزم کوئی چیز اٹھا کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں