سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 86ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبورکرگیا تھا، ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 451 پوائنٹس کی بلند سطح تک گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کیساتھ 85 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 58 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 430 روپے مالیت کے 34 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 138 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں