نیلم : جیپ حادثے میں 2افراد جاں بحق ،3زخمی ہو گئے

نیلم:(دنیا نیوز)آزاد کشمیرکے ضلع نیلم میں جیپ حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ جورا ستھراں کے مقام پر پیش آیا ، جہاں جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور جیپ میں سوار ایک خاتون اور مرد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ٹیموں نے ریسکیو کرکے علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں