سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں آئینی ترمیم سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ، عرفان صدیقی، احسن اقبال جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر موجود تھے۔