اتار چڑھاؤ کےبعد پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت زون میں اختتام پذیر
کراچی: (دنیا نیوز) دن بھر مندی کا شکار رہنے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت زون میں اختتام پذیر ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج 20 ارب 70 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار 997 روپے کے 29 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 853 حصص کا لین دین ہوا۔