ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا

لاہور:(دنیا نیوز) ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ٹیم پاکستان بھجوانے کے لیے وزارت کھیل اور حکومت سے این او سی کا انتظار ہے۔

پاکستان پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل ہونے والے تینوں ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر چکا ہے جس میں سے دو مرتبہ بھارت اور ایک مرتبہ بنگلا دیش ٹیم چیمپئن بن چکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، 26 رکنی بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں