راولپنڈی: شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
راولپنڈی :(دنیا نیوز) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا اپنے ہی پسٹل سے فائر کی گی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک کے قریب محلہ زمینداراں میں پیش آیا، جہاں 17 سالہ محمد راعیش دوست کی شادی میں شریک تھا کہ تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران پستول میں پھنسنے والی گولی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔