قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء دبئی پہنچ گئیں
دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کراچی سے دبئی پہنچ گئیں۔
فاطمہ ثناء قومی ویمن ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، فاطمہ ثناء کل نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والی کپتان فاطمہ ثناء کے والد جمعرات کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث کرکٹر پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچی تھیں تاہم گزشتہ روز والد کی تدفین کے بعد اب وہ دوبارہ دبئی پہنچ چکی ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فاطمہ ثنا کی غیر موجودگی میں منیبہ علی نے ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔