پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور ہو گئی۔

راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس فہیم ولی نے کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو 8 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید پر متعدد مقدمات درج ہیں، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں