راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے 15 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے 15 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
سی ٹی او بینش فاطمہ کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ روڈ صبح 9 سے رات 8 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی، بھاری گاڑیوں کا راولپنڈی میں داخلہ مکمل بند رہے گا۔
بینش فاطمہ کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ سے ملحقہ 5 سڑکوں پر بھی ڈائیورشن ہو گی، متبادل روٹ ترتیب دیدیئے گئے، فوجی ٹاور چوہان چوک عمار چوک گلزار قائد پر ڈائیورشن ہو گی جبکہ کورال چوک مکمل بند ہو گا۔