پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے: مریم نواز
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر ایک مضبوط سفارتی مقام دلایا۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر ڈپلومیسی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے انتھک محنت کی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کے ممالک کیلئے باہمی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فورم پر موسمیاتی تبدیلی، معیشت، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے اہم مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا موقع ملے گا۔