روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 277.74 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277.66 روپے پر فروخت ہوا تھا۔