ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان شاہینز ٹیم اومان پہنچ گئی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان پہنچ گئی۔
پاکستان شاہینز ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد حارث کریں گے، عمر رشید ہیڈ کوچ، عمران فرحت بیٹنگ کوچ اور رفعت اللہ مہمند فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا، پاکستان شاہینز ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی۔
شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچز کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔