صدارتی انتخابات: کملا ہیرس کو ٹرمپ پر 3 پوائنٹس کی برتری مل گئی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر 3 پوائنٹس کی برتری مل گئی۔
سروے پولزمیں ووٹر ز نے امریکی معیشت کو بڑا مسئلہ قراردے دیا، معیشت، روز گار اور ملازمتوں کیلئے ٹرمپ کو کملا ہیرس پر5 پوائنٹس کی برتری دیدی، 45 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو کملا سے بہتر معاشی نگران قرار دیا۔
سیاسی انتہا پسندی اور جمہوریت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے کملا ہیرس بہتر امیدوار قرارپائیں، 14 فیصد امریکیوں نے صحت کی دیکھ بھال کیلئے کملا ہیرس کی حمایت کر دی۔