سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب مالی لین دین کے دوران آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔