سٹاک ایکسچینج میں پھر سے مندی، ڈالر کی قدر میں بھی بدستور کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 887 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 4 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے کم ہو کر 277.80 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔