صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیلی فوج کے مظالم میں کمی نہ آسکی، تباہ حال فلسطینیوں پرصیہونی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید33 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کا جبالیہ پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ 17ویں روز بھی جاری، جبالیہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے 18 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

رفاہ سے 3 فلسطینی شہداء کی نا قابل شناخت لاشیں برآمد ہوئیں، شمال مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کی گھروں پر گولہ باری سے 2 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب غزہ میں القسام بریگیڈ کے تابڑ توڑ حملے،اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی فوج کے کرنل رینک کے ڈویژنل کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 42 ہزار 603 ہوگئی جبکہ 99 ہزار 795 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں