سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کراچی: (دنیا نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈر انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کیساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 86 ہزار 466 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 32 کروڑ 98 لاکھ 87 ہزار 551 روپے مالیت کے 42 کروڑ 43 لاکھ 66 ہزار 439 شیئرز کا لین دین ہوا۔