خیرپور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ ، 3افراد جاں بحق

خیرپور :(دنیانیوز) خیرپور کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کورٹ میں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد عدالت پیشی پر آئے تھے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں