ٹورے پین پیسیفک اوپن : کیٹی بولٹر نے سیمی فائنل راؤنڈ میں جگہ بنالی

ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹارکیٹی بولٹر ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاپان میں جاری ہیں ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے کے میچ میں 28 سالہ انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹارکیٹی بولٹر نے 24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکو کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے حریف کینیڈین ٹینس سٹار کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکوویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ کے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں