صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ عہدے پر بحال

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو عہدے پر بحال کر دیا۔

ای سی پی کے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو چیف الیکشن کمیشن نے19ستمبر کو معطل کیا تھا، اب ان کی معطلی ختم کرکے ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن سندھ شریف اللہ کی جتنا عرصہ معطلی رہی اسے آن ڈیوٹی تصور کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں