24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھند کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ٹنڈوجام، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، لسبیلہ چھور اور میر پور خاص میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں