کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) سائٹ سپرہائی وے کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتارملزمان کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں نعمان اور شبیر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں