ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے دوحہ میں شروع ہوگی، پاکستان کے 3 کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈ اور 2 براہ راست مین راؤنڈ کھیلیں گے۔

اسجد اقبال، احسن رمضان اور محمد آصف کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ سے 16 کھلاڑی مین راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔

اویس منیر اور نسیم اختر براہ راست مین راؤنڈ میں شریک ہوں گے، دونوں پلیئرز حالیہ پرفارمنس کی بنیاد پر براہ راست مین راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سینئر کیوئسٹ محمد آصف ماسٹر کیٹیگری کے ایونٹ میں بھی حصہ لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں